وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔وفد میں سیف انجم، سیکرٹری ایوی ایشن، شوکت علی چیئرمین پی آئی انویسٹمنٹ لمیٹڈ، کموڈور عثمان گل ڈائریکٹر پی آئی اے شامل تھے ۔ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی ۔سعد رفیق نے کہاکہ ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلویز میں عوام کو بہتر خدمات دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔