اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دسویں جماعت کی کتابوں میں آمریت کو جمہوریت سے بہتر قرار دینا قابل مذمت ہے، عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید ہے،وزیراعظم پر کیچڑ اچھالنا قابل افسوس ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں دسویں …
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دسویں جماعت کی کتابوں میں آمریت کو جمہوریت سے بہتر قرار دینا قابل مذمت ہے، عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید ہے،وزیراعظم پر کیچڑ اچھالنا قابل افسوس ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں دسویں جماعت کی کتابوں میں آمریت کو جمہوریت سے بہتر قرار دینا قابل مذمت ہے۔ تعلیم کا شعبہ اہم ہے اسے صوبوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ایسے واقعات اگر مسلسل ہوتے رہے تو ملکی وسیع تر مفاد میں تعلیم کا شعبہ صوبوں سے لے کر وفاق کو سونپا جا سکتا ہے۔








