اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت تیاریوں اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور شراکت دار مالیاتی اداروں کے ساتھ پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مستحقین کے اکاؤنٹس کے …
وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت تیاریوں اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے سٹیٹ بینک اور شراکت دار مالیاتی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت تیاریوں اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور شراکت دار مالیاتی اداروں کے ساتھ پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مستحقین کے اکاؤنٹس کے قیام اور فعال کرنے کا عمل فوری اور مکمل رفتار سے کیا جائے تاکہ رقوم کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تمام مستحقین تک بروقت اور باعزت انداز میں ریلیف پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں بینکوں اور ڈیجیٹل مالیاتی اداروں نے اکاؤنٹس کے قیام، غیر فعال اکاؤنٹس کی بحالی اور نقد و ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی اور رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے مؤثر نفاذ کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سٹیٹ بینک نے مستحقین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم آگاہی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ فنڈز کی منتقلی اور ادائیگیوں کا عمل بلاتاخیر مکمل کیا جائے اور پیشرفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹس فراہم کی جائیں تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔








