وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا فاسٹ اسکول آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام ”سی پیک کی حقیقت اور خدشات“ پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل سے جوڑا جائے گا، صنعتی انقلاب کے ذریعے معیشت مستحکم ہو گی اور پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل سے جوڑا جائے گا، صنعتی انقلاب کے ذریعے معیشت مستحکم ہو گی اور پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں فاسٹ اسکول آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام ”سی پیک کی حقیقت اور خدشات پر“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑے مواقع پیدا کئے ہیں۔ ان مواقع سے مستقبل میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان دنیا کی 25 مستحکم معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ناقدین نے ہم پر تنقید اور منفی تبصرے کئے لیکن ہم نے اپنا کام جاری رکھا اور سڑکوں کا جال بچھانے اور جدید انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ سڑک اور مضبوط انفراسٹرکچر ہی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔

Leave a Reply