اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے تحقیق بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں سماجی سائنسز اور انسانیات بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔وفاقی وزیر ایچ ای سی میں سماجی سائنسز پر تھیمیٹک تحقیق پر تیسرے قومی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں خطاب …
وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا ایچ ای سی میں قومی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے تحقیق بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں سماجی سائنسز اور انسانیات بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔وفاقی وزیر ایچ ای سی میں سماجی سائنسز پر تھیمیٹک تحقیق پر تیسرے قومی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اقدار کے دوام اور کردار سازی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم سماجی سائنسز اور انسانیات پر توجہ مرکوز کریں ۔وفاقی وزیر نے توجہ دلائی کہ نئے حقائق اور معروضات کے تعین میں تحقیق اہم کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید رجحانات او ر تکنیکی تحقیق کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم پر توجہ مرکو ز کیے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیمی شعبے کے لیے مالیات میں اضافہ بھی کیا ہے ۔ملک میں سکول جانے والے بچوں کی حاضری میں اضافہ اور سکول سے باہر کے بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر نے اطلاقی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے اکادمی صنعت کا مربوط ہو نا ضروری ہے ۔








