وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں عدلیہ کی بحالی کے لیے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک کی قیادت بھی کی جس دوران اسے دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی حمایت بھی رہی کیونکہ یہ ایک قومی مفاد تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اب انصاف کے لیے تحریک شروع کرنے کی بات کی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں کوئی دراڑ نہیں اور پوری جماعت محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخالفین جو ہماری جماعت میں تقسیم کی پیشنگوئیاں کر رہے تھے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی رہنما جو2013ءسے ہر سال انتخابات کی پیشنگوئیاں کرتے آئے ہیں لیکن ان کی خواہشات ابھی بھی ادھوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس پر آنے والے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحفظات کے باوجود عملدرآمد کیا گیا۔

Leave a Reply