اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے ترکمانستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ترکمانستان کے وفد میں محمد متیرات امانوف، چیئرمین ترکمانستان۔افغانستان ۔پاکستان۔انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولواف اور باتیر بردیئیف، منیجر ٹی پی سی ایل (پاکستان برانچ) شامل تھے۔ ترکمانستان کے وفد نے ملٹی ڈالر ارب …
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے ترکمانستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے ترکمانستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ترکمانستان کے وفد میں محمد متیرات امانوف، چیئرمین ترکمانستان۔افغانستان ۔پاکستان۔انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولواف اور باتیر بردیئیف، منیجر ٹی پی سی ایل (پاکستان برانچ) شامل تھے۔ ترکمانستان کے وفد نے ملٹی ڈالر ارب پائپ لائن کی مالی اعانت اور خریداری میں حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالی اور 2020ءکے اوائل میں اس منصوبہ کی مالی بندش کو ختم کرنے کے عزم پر زور دیا۔ وفد نے وزیر توانائی کو تاپی پائپ لائن منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت اور اس سے خطہ اور پاکستان کو ہونے والے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔








