منسک ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلا روس میں بین الاقو امی جنگی اور فوجی سامان کی نمائشMilex-2017 کے موقع پر سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین مسٹر گلولےو سرگئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امو ر خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گلولےو سرگئی نے …
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین گلولےو سرگئی سے ملاقات

مزید خبریں
منسک ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلا روس میں بین الاقو امی جنگی اور فوجی سامان کی نمائشMilex-2017 کے موقع پر سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین مسٹر گلولےو سرگئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امو ر خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گلولےو سرگئی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے باہمی تجارت اور سرمایہ کای کے فروغ اور دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی روابط کے قیام پر زور دیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دفاع کے شعبے میں پاک۔ بیلا روس مشترکہ منصوبہ اعلیٰ اور بہترین ماحول فراہم کرتا ہے ۔ سرگئی نے اس خواہش کا اظہا رکیا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتیں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوںنے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کی بہت گنجائش موجودہے۔








