وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش 2018ءمیں شرکت کیلئے دوہا پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دوہا میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش 2018ءمیں شرکت کیلئے 4روزہ سرکاری دورہ پر کے دورے پر دوہا (قطر)پہنچ گئے۔وفاقی وزیر 4رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں 4وفود ،پاکستان نیوی کاایک جہاز اور پاکستان میری ٹائمز سکیورٹی ایجنسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دوہا میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش 2018ءمیں شرکت کیلئے 4روزہ سرکاری دورہ پر کے دورے پر دوہا (قطر)پہنچ گئے۔وفاقی وزیر 4رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں 4وفود ،پاکستان نیوی کاایک جہاز اور پاکستان میری ٹائمز سکیورٹی ایجنسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی وزیر نے نمائش میں ایک مصروف دن گزارا۔انہوں نے قطر کے نائب خلیفہ شیخ عبداللہ بن حماد بن خلیفہ اور وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمود العطیہ سے ملاقات کی۔انہوں نے دنیامیں بنائے جانیوالے مختلف ہتھیاروں اور مینوفیکچرز کے لگائے جانیوالے سٹالز سیٹ اپ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک اور کمپنیوں کے سربراہوں اور حکام کیساتھ ملاقات اور مشورے کیے جس میں قطر کے بارزان ہولڈنگز کے سی ای او بھی شامل تھے۔

مزید خبریں