اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کوای الیون (E /11) سیکٹر کے قریب واقع پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ایسے میوزیم کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جو ریلوے ورثہ کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہوں گے۔ ۔ یہ سٹیشن1882ءمیں برطانوی دور حکومت …
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کوای الیون (E /11) سیکٹر کے قریب واقع پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ایسے میوزیم کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جو ریلوے ورثہ کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہوں گے۔ ۔ یہ سٹیشن1882ءمیں برطانوی دور حکومت میں قائم ہوا اور اس کا جنکشن 1912ء میں اپ گریڈ ہوا۔ یہ 20ویں صدی میں افغان فوجی مہم کے دوران برطانوی لاجسٹکس سے مماثلت رکھتا ہے۔اس کے بعد سے یہ ایک اہم تجارتی راستہ بن گیا جو افغانستان کو جاتا ہے گولڑہ ریلوے سٹیشن میوزیم 2003ءمیں قائم کیا گیا جس کا مقصد ریل کے 150 سال قدیم ورثے کو محفوظ اور برقرار رکھنا تھا۔ شائقین کےلئے بہترین انداز میں نمائش میں پیش کرنا تھا۔ میوزیم دو گیلریوں پر مشتمل ہے پہلی گیلری میں 1881ءکی شمال مغرب ریلوے اشیاءکو نمائش کےلئے رکھا گیا۔ گیلری کے دورے کے دوران ریلوے کے تمام آپریٹنگ نظام جن میں سگنلز، میٹر، مواصلاتی موڈ، ہنگامی ساز و سامان، محفوظ شدہ تصاویر کوچز بمعہ سٹیم انجن، ماڈلز اور دیگر اشیاءجو پہلے اور اب موجودہ ریلوے نظام کا حصہ ہیں پر مشتمل ہے۔








