اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ خالد مگسی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
خالد مگسی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ریاست اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں اور ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔








