اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے پانی کے وسائل اور زراعت کے شعبہ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کے زیر اہتمام دور دراز دیہی …
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق سکندر حیات خان بوسن کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے پانی کے وسائل اور زراعت کے شعبہ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کے زیر اہتمام دور دراز دیہی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی اور تیاری کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے آئی ایف اے ڈی کی طرف سے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف اے ڈی کا زرعی شعبہ کی ترقی، بہتری اور دیہی ترقی میں اہم کردار ہے اور پاکستان کی اس ادارہ کے ساتھ وابستگی پرانی اور دیرپا ہے۔








