وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کا نیشنل سیڈ کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ نیشنل سیڈ کونسل کے قیام کا مقصد تصدیق شدہ معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانا ہے، سیڈ سرٹیفکیشن کو مزید فعال کرنے کیلئے آن لائن سرٹیفکیشن کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل سیڈ کونسل کے 16ویں اجلاس کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ نیشنل سیڈ کونسل کے قیام کا مقصد تصدیق شدہ معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانا ہے، سیڈ سرٹیفکیشن کو مزید فعال کرنے کیلئے آن لائن سرٹیفکیشن کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل سیڈ کونسل کے 16ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ اجلاس کئی سال بعد بالآخر منعقد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیڈ کونسل کو ایک ایکٹ کے تحت بنایا گیا جس کا مقصد پاکستان میں تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی بنانا ہے، نیشنل سیڈ کونسل پاکستان سیڈ ایکٹ 1976ءکے تحت بنائی گئی۔

Leave a Reply