اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر اردو زبان استعمال کی جانی چاہیے‘ ہمیں قومی زبان کے فروغ اور اسے رائج کرنے کے لئے نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے‘ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ …
وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر اردو زبان استعمال کی جانی چاہیے‘ ہمیں قومی زبان کے فروغ اور اسے رائج کرنے کے لئے نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے‘ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر‘ مولانا عبدالاکبر چترالی‘ مولانا عصمت اللہ اور نواب یوسف تالپور کے سوالات کے جواب میں وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قومی زبان کو فروغ دینے اور اس کی ترویج کے لئے ادارہ برائے فروغ قومی زبان چار اکتوبر 1979ءمیں قائم کیا گیا تھا۔








