پاکستان کے شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے ایف اے او کی خدمات قابلِ ستائش ہیں،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن کی ایف اے او کی نئی تعینات شدہ نمائندہ مس مینا ڈولاٹ چاہی سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہاہے کہ پاکستان کے شعبہ زراعت کی …
وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن کی ایف اے او کی نئی تعینات شدہ نمائندہ مس مینا ڈولاٹ چاہی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان کے شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے ایف اے او کی خدمات قابلِ ستائش ہیں،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن کی ایف اے او کی نئی تعینات شدہ نمائندہ مس مینا ڈولاٹ چاہی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہاہے کہ پاکستان کے شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے ایف اے او کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ مشترکہ تعاون اور زراعت کی ترقی کیلئے کئے جانے والے کاموں کے لحاظ سے ایف اے او کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ پاکستان میں ایف اے او کی نئی تعینات شدہ نمائندہ مس مینا ڈولاٹ چاہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مس مینا ڈولاٹ چاہی کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق اور ایف اے او ملک میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنا تعاون اور انتھک محنت پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیںگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس مینا ڈولاٹچاہی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا میرے لیے ایک اہم موقع ہے اور میں کوشش کروں گی کہ وزارتِ خوراک اور ایف اے او کے مابین تعلق کو مزید استحکام دیا جائے اور پاکستان میں زراعت کے شعبے اور اس سے منسلک لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔ مس مینا ڈولاٹچاہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر پاکستان میں زراعت کے شعبے کو استحکام دیا جائے گا۔








