اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں بچوں کے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھرانوں اور کمیونٹی میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے ویکسین کے استعمال سے قابل تدارک مہلک بیماریوں سے اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ان …
وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں بچوں کے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھرانوں اور کمیونٹی میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے ویکسین کے استعمال سے قابل تدارک مہلک بیماریوں سے اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ان کی ویکسینیشن کرا لی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک بھر کے بچوں کو ان 10 کے قریب مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے تاکہ ان بچوں کےلئے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلسل جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اس پروگرام کے تحت مو¿ثر اور محفوظ ویکسین کی ترسیل میں ہم نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ دنیا بھر میں ہر سال 24 سے 30 اپریل تک منایا جاتا ہے۔








