اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکڑ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معاشرے کو علم دوست معاشرہ بنانا چاہتے ہیں،حکومت وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے جو اس کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،قدرت نے اسلامی دنیا کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔وہ بدھ کو نمل یونیورسٹی اسلام …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکڑ نورالحق قادری کا نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکڑ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معاشرے کو علم دوست معاشرہ بنانا چاہتے ہیں،حکومت وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے جو اس کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،قدرت نے اسلامی دنیا کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔وہ بدھ کو نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ”عصر حاضر میں مسلم معاشروں کو در پیش فکری و اخلاقی مسائل اور اسلامی تناظر میں ان کے حل“ کے موضوع پر چوتھی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکڑ نورالحق قادری نے کہا کہ کا نفرنس کا مو ضوع اتنا وسیع و ضخیم ہے کہ اس کا ا حاطہ ممکن نہیں، وزیر اعظم عمران خان پاکستانی معاشرے کو علم دوست معاشرہ بنانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے جس سے اس کی علم دوستی جھلکتی ہے۔








