وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی آسٹریا کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان ملک بھر میں توانائی اور ہائیڈرو الیکٹرک کے مختلف منصوبوں میں آسٹریا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں آسٹریا کے سفیر بریگٹیا بلاہا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان ملک بھر میں توانائی اور ہائیڈرو الیکٹرک کے مختلف منصوبوں میں آسٹریا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں آسٹریا کے سفیر بریگٹیا بلاہا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، اس موقع پر ممبر انرجی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس اور مقامی کوئلہ کے ذریعے توانائی پیدا کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ سستی بجلی کی تیاری کے لئے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔وزیر نے توقع ظاہر کی کہ بجلی کے مختلف جاری منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے امکانات بہتر ہو جائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آسٹریا پاکستانی مقامی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ضروری ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت کی فراہمی میں تعاون کرے گا۔