وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مخدوم خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت جواب دینے کیلئے مناسب فورم ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ورکرز کنوشنز کو استعمال کرنے کی بجائے عدالتوں میں جواب دینا چاہئے،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے مختصر دور میں شاہ خرچیون میں مصروف رہے،انہوں نے دو سالوں میں 50غیر ملکی دوروں پر قومی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت جواب دینے کیلئے مناسب فورم ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ورکرز کنوشنز کو استعمال کرنے کی بجائے عدالتوں میں جواب دینا چاہئے،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے مختصر دور میں شاہ خرچیون میں مصروف رہے،انہوں نے دو سالوں میں 50غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے 147.8ملین روپے خرچ کئے اور لوگوں کو 5.48ملین روپے کی ٹپس دیں،جج ارشد ملک کا بیان حلفی عوام کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے کہ کس طرح یہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں، حکومت تاجروں کے جائز مطالبات پر بات چیت کےلئے تیار ہے ، ہٹ دھرمی اور سیاسی مفادات کے تحت لوگوں کےلئے ہماری ترجیحات الگ ہیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی عدالتیں جواب دینے کیلئے مناسب فورم ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے معاملات کی جوابدہی کیلئے ورکرز کنونشز کو استعمال کرنے کی بجائے عدالتوں میں جواب دے۔انہوں نے کہ عدالتوں میں جواب دینے کی بجائے آج سابق وزیر اعظم ورکرز کنونشز میں آستینیں چڑھائے حکومت سے جواب مانگ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply