اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کی شرح نمو5 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور دنیا کے بڑے معاشی اداروں نے یہاں سرمایہ کاری شروع کردی ہے،ملک میں سیاسی استحکام کی بدولت مستقبل میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری متوقع ہے، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور پیداواری صلاحیتوں میں جدت لانے کی وجہ سے ملکی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا 106 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا ءسے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کی شرح نمو5 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور دنیا کے بڑے معاشی اداروں نے یہاں سرمایہ کاری شروع کردی ہے،ملک میں سیاسی استحکام کی بدولت مستقبل میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری متوقع ہے، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور پیداواری صلاحیتوں میں جدت لانے کی وجہ سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا،چینی صنعتوں کی منتقلی سے یہاں ملازمتوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوںگے۔ ان خےا لات کا اظہار انہوںنے منگل کو 106 ویں منجمنٹ کورس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور پیداواری صلاحیتوں میں جدت لانے کی وجہ سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا،چینی صنعتوں کے منتقلی سے یہاں ملازمتوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوںگے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو صنعتی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے، ہمےں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے، مزید مواقع ضائع کرنے کی گنجائش نہیں یہاں سیاسی رسہ کشی اور قیادت کا فقدان معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ یورپ اور امریکا گلوبلائزیشن سے واپسی کا راستہ اختیار کررہے ہیں اور اپنی معیشت کو مقامی خطوط پراستوار کررہے ہیں اس کے برعکس چین متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے اور علاقائی روابط استوار کرکے نئے منڈیوں کی تلاش کررہا ہے ۔









