اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ۔انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب ایک صاحبِ علم، صاحبِ قلم اور محبِ وطن دانشور تھے جنہوں نے تعلیم، صحافت، سیاست اور فکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ پروفیسر احسن اقبال …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ۔انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب ایک صاحبِ علم، صاحبِ قلم اور محبِ وطن دانشور تھے جنہوں نے تعلیم، صحافت، سیاست اور فکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ مرحوم کی وفات علمی و ادبی دنیا اور پارلیمان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔








