اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور اس منصوبے پر فروری 2020ءتک 99.238 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ منصوبے کےلئے زمین کے حصول کےلئے …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور اس منصوبے پر فروری 2020ءتک 99.238 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ منصوبے کےلئے زمین کے حصول کےلئے 93.9 بلین روپے دیئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران 61 ارب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، آباد کاری پر 22 ارب روپے اور تعمیرات سے متعلق سرگرمیوں پر 39 ارب خرچ ہوں گے، اس منصوبے کو 6 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کےلئے مرحلہ وار الگ معاہدے کئے جائیں گے۔ منصوبے کا ڈیم حصہ ستمبر 2027ءتک مکمل ہونے کی امید ہے جبکہ مارچ 2028ءمیں مجموعی طور پر تکمیل متوقع ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم، سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں رقم موجود ہے۔ اس کے ساتھ دستیاب 12.17 بلین اس وقت ایم ٹی بی میں لگا ہے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے پر کام وقت کے مطابق کام آگے بڑھے۔








