اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، حکومت کے انقلابی اقدامات سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات نظر آ رہی ہیں، ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے جس سے دو دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا نسٹ میںانوویشن اور انٹر پرانرشپ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، حکومت کے انقلابی اقدامات سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات نظر آ رہی ہیں، ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے جس سے دو دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسٹ میں انوویشن اور انٹر پرانرشپ پر تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کا مذاق اڑاتے تھے، آج سمجھ گئے ہیں کہ اس کی وجہ سے آج پاکستان کا شمار دنیا کے چوتھے ای لائنسنگ ممالک میں ہو رہا ہے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے حکومت کے تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات نظر آ رہی ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے جس سے دو دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم میں اصلاحات ، امتخانی نظام میں اصلاحات اور اساتذہ کی ٹریننگ جیسے اقدامات پر بھی کام ہو رہا ہے۔








