وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کاربن پرائسنگ سے ترقی پزیر ممالک بالخصوص پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور اس سے ملکی معیشت میں سبز انقلاب آئے گا۔ گلوبل وارمنگ کی وجوہات کو دور کرنا سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں متبادل توانائی کے زرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وہ …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کاربن پرائسنگ سے ترقی پزیر ممالک بالخصوص پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور اس سے ملکی معیشت میں سبز انقلاب آئے گا۔ گلوبل وارمنگ کی وجوہات کو دور کرنا سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں متبادل توانائی کے زرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام کاربن پرائسنگ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے تاہم اسے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس سلسلے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قومی پالیسی مرتب کی ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیرس معاہدے کے تحت وزارت نے اپنی آئی این ڈی سی جمع کرا دی ہیں جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم سے کم سطح پر لانا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کاربن پرائسنگ سے ترقی پزیر ممالک بالخصوص پاکستان کو فائدہ ہو گا اور اس سے ملکی معیشت میں سبز انقلاب آئے گا۔

Leave a Reply