اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کے علاوہ کچھ دیگر سیاسی جماعتیں بھی …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کے علاوہ کچھ دیگر سیاسی جماعتیں بھی سینیٹ کے چیئرمین کے لیے ہمارے امیدوار کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بلاامتیاز ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن میں سے کچھ تکمیل کے قریب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر محمد نواز شریف نے چیرمین سینیٹ کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا تھا۔








