وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے سینئر صحافی جاوید الرحمٰن کے والد پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک کا سینئر صحافی جاوید الرحمٰن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے سینئر صحافی جاوید الرحمٰن کے والد پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو جاری تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے مرحوم پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان کو ایک نہایت معزز ماہرِ تعلیم، دیانت و وقار کی علامت اور علم و تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی علمی خدمات اور باوقار شخصیت کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر مسعود مسعود ملک نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصاً صحافی جاوید الرحمٰن سے اظہارِ یکجہتی کیا اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ والد کا انتقال ایک عظیم ذاتی صدمہ اور ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف کرے اور اپنی بے پایاں رحمت سے نوازے۔ وفاقی وزیر نے اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور صحافتی برادری اس غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون و ہمدردی فراہم کرتی رہے گی۔








