وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت موسم بہار کی شجرکاری 2018ءکے سلسلہ میں اجلاس منعقد

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے موسم بہار کی شجرکاری 2018ءکے سلسلہ میںوزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں گھر گھر ایک شجر مہم شروع کر دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہر صوبہ اپنے اپنے صوبوں میں یہ مہم شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام …

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے موسم بہار کی شجرکاری 2018ءکے سلسلہ میںوزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں گھر گھر ایک شجر مہم شروع کر دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہر صوبہ اپنے اپنے صوبوں میں یہ مہم شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں جنگلات نہ ہونے کے نقصانات کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسلام ہمیں درخت لگانے کا درس دیتا ہے ۔ انہوںنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندے کوسڑکوں کے کناروں پر درخت لگانے کے سلسلہ میں صوبوں کے صوبائی محکمہ ہائے جنگلات سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے اس ضمن میں چین کے اور ڈس نامی علاقے کا حوالہ دیا جو کہ ایک صحرا تھا اور انہوں نے اسے جنگل میں تبدیل کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسی مثالیں قائم کر سکتے ہیں ۔انہوںنے مزید زور دیا کہ ہم بڑے پیمانے پر شجر کاری میں فورسزکو بھی شامل کر سکتے ہیں ۔