اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) نجکاری کمیشن بورڈ نے نجکاری آرڈیننس کے پارٹ VII اور آرٹیکل 35 کے تحت ٹرانزیکشنز منیجرز کے لئے ہدایات اور رہنماءاصولوں کی منظوری دی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نجکاری کے ایڈیشنل سیکریٹری، پی سی بورڈ کے اراکین عطرت حسین رضوی، ظفر اقبال سوہانی، …
وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) نجکاری کمیشن بورڈ نے نجکاری آرڈیننس کے پارٹ VII اور آرٹیکل 35 کے تحت ٹرانزیکشنز منیجرز کے لئے ہدایات اور رہنماءاصولوں کی منظوری دی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نجکاری کے ایڈیشنل سیکریٹری، پی سی بورڈ کے اراکین عطرت حسین رضوی، ظفر اقبال سوہانی، اشفاق یوسف تولہ، خرم شہزاد، انجینئر ایم اے جبار، نصیر اختر سمیت وزارت نجکاری کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منظور کی گئی گائیڈ لائنز سے ٹرانزیکشنز مشیران کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے دوران 22 جولائی 2020ءکے گزشتہ اجلاس کے بچ جانے والے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ پی سی بورڈ پاکستان انجینئرنگ کمپنی (پیکو) لمیٹڈ کی نجکاری کے قانونی اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور اس کو 20 اگست تک موخر کر دیا تاکہ 22 جولائی 2020ءکے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر نجکاری اور صنعت و پیداوار نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ بورڈ کو کابینہ ڈویژن کے فیصلہ کی روشنی میں مالیاتی مشیروں کے تقرر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانزیکشن سٹرکچر کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نجکاری بورڈ نے وزارت توانائی کی جانب سے جمع کرائی گئی تجویز پر بھی غور کیا جس میں او جی ڈی سی ایل میں حکومت کے 10 فیصد حصص کی فروخت کے ذریعے تیل و گیس کے تلاش کے شعبہ میں سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ قبل ازیں سی سی او پی نے اپنے فیصلہ میں 7 فیصد حصص فروخت کرنے کی منظویر دی تھی۔ اس حوالے سے وزارت توانائی نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری متوجہ کرنے کے لئے 7 فیصد کی بجائے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ نجکاری بورڈ نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی حالیہ مستحکم قیمتوں، او جی ڈی سی ایل کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ مین قیمتوں اور کمپنی کی جانب سے حاصل کئے گئے بہترین منافع کی صورتحال پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری کی مجوزہ ٹرانزیکشنز کے معاملات مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کئے جائیں تاکہ ان ٹرانزیکشنز کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کے عمل سے حاصل ہونے والی رقوم سے حکومت کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت حاصل ہوگی۔








