وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور۔6 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نجکاری و چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن میاں محمد سومرو کی زیر صدارت یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا‘صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت‘وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری پرائیویٹائزیشن خاقان بابر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی، سیکریٹری آبپاشی پنجاب سید علی مرتضیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس …

لاہور۔6 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نجکاری و چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن میاں محمد سومرو کی زیر صدارت یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا‘صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت‘وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری پرائیویٹائزیشن خاقان بابر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی، سیکریٹری آبپاشی پنجاب سید علی مرتضیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ، سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور دیگر اثاثوں کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لیا گیا‘ اجلاس میں نجکاری عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں اور لوکل گورنمنٹ و ایل ڈی اے کے قوانین میں مناسب ترامیم پر غوروخوض کے ساتھ ساتھ پنجاب میں نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اور پرائیویٹائزیشن کمیشن انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کےلئے کارروائی تیز کرے‘انہوں نے کہاکہ پرائیویٹائزیشن بورڈ کے ساتھ حکومت پنجاب کا تعاون قابل تحسین ہے‘ قانون سازی اور دیگر تعاون پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے شکر گزار ہیں۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز2019ءمیں ترمیم کر دی گئی ہے ‘پاور پلانٹ سے متعلق ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2014 ءمیں مجوزہ ترمیم کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے‘ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے پرائیویٹ ہاو¿سنگ سکیمز رولز 2014 کی منظوری بھی دے دی ہے‘ان قانونی ترامیم سے نجکاری کے عمل میں تیزی آئے گی۔

مزید خبریں