وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈویژن اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود کا خطاب

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی فروغِ کتاب بینی اور فروغِ تعلیم کے لیے کئی مفید اسکیموں میں قارئین اور ممبران کو 55فیصد تک رعایت دینے والی مقبول اسکیم ریڈرز ب±ک کلب کا آج سے اجرا ہو رہا ہے۔ اسے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ملک بھر میں پھیلایا گیاہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران اور کتاب دوستوں کے لیے یہ واقعتا ایک پ±رکشش، پیغام …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی فروغِ کتاب بینی اور فروغِ تعلیم کے لیے کئی مفید اسکیموں میں قارئین اور ممبران کو 55فیصد تک رعایت دینے والی مقبول اسکیم ریڈرز ب±ک کلب کا آج سے اجرا ہو رہا ہے۔ اسے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ملک بھر میں پھیلایا گیاہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران اور کتاب دوستوں کے لیے یہ واقعتا ایک پ±رکشش، پیغام آفریں اور تعلیم کو فروغ دینے والا ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈویژن اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے سال 2019-20ءکے لیے ریڈرز کلب ممبر شپ کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ این بی ایف”امن انقلاب بذریعہ کتاب“ کے حصول کے لیے احسن طریقے سے کام کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ این بی ایف والوں نے اس جگہ پر اتنا خوبصورت ”شہرِ کتاب“ آباد کیا ہے جو لائقِ تحسین ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ایف سیون مرکز جناح سپر میں 28بک شاپس پر مشتمل ”شہر کتاب“ آمد پر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویڑن کے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ندیم شفیق ملک،اور ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ا±نھیں خوش آمدید کہا۔