اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کے بارے میں تھرڈ پارٹی کی طرف سے جائزہ لئے جانے کا کام شروع کیا جو کہ اب حتمی مرحلہ میں ہے اور توقع ہے کہ بجلی کی ڈویژن کو رپورٹ جلد ہی مل جائے گی اور تھرڈ پارٹی کے …
وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کاپی پی آئی بی کے 111ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کے بارے میں تھرڈ پارٹی کی طرف سے جائزہ لئے جانے کا کام شروع کیا جو کہ اب حتمی مرحلہ میں ہے اور توقع ہے کہ بجلی کی ڈویژن کو رپورٹ جلد ہی مل جائے گی اور تھرڈ پارٹی کے اسی جائزہ اور دیگر متعلقہ معاملات کی روشنی میں حکومت ملک میں بجلی کے نئے منصوبوں کی منظوری دے گی۔ انہوں نے یہ بات پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے 111ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ بورڈ نے اپنے اجلاس میں بجلی کے منصبوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے کئی معاملات کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ کیا کہ معاہدوں پر عملدرآمد کی اجازت ہوگی اور تھرکوئلہ کی بنیاد پر بھی بجلی پیداکرنے کے معاہدوں کی اجازت ہوگی تاکہ ان پراجیکٹس پر بھی جلد از جلد عملدرآمد کیا جاسکے۔








