وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کی قلت نہیں،موجودہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی بجلی موجود ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف ان دیہی اور شہری علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کی قلت نہیں،موجودہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی بجلی موجود ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف ان دیہی اور شہری علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے یا لائن لاسز کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے ،ملک بھر میں سیاسی اثرورسوخ پر کسی بھی علاقے کو کوئی ترجیح نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز والے فیڈرز کو کم بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔