اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی جماعت قبول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف …
وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی جماعت قبول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل کیا اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔








