اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان پوسٹ ملک بھر کے جی پی اوز میں متبادل توانائی کے آلات نصب کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے راولپنڈی جی پی او میں 25 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 کے وی اے کا سولر سسٹم نصب کیا ہے۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان پوسٹ ملک بھر کے جی پی اوز میں متبادل توانائی کے آلات نصب کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے راولپنڈی جی پی او میں 25 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 کے وی اے کا سولر سسٹم نصب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ ملک بھر کے جی پی اوز میں سولر سسٹم کی تنصیب پر 205 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ متبادل توانائی کے آلات کی تنصیب سے جنرل پوسٹ آفسز کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی اور بجلی پر انحصار کم کرکے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔








