اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ شاندار منصوبہ ہے، اس سے نہ صرف کم آمدنی والے طبقات کو اپنی چھت میسر آئے گی بلکہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیاں …
وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ شاندار منصوبہ ہے، اس سے نہ صرف کم آمدنی والے طبقات کو اپنی چھت میسر آئے گی بلکہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیاں زور پکڑیں گی، یہ بنیادی طور پر نجی شعبہ کا منصوبہ ہے جس میں حکومت معاون کردار ادا کرے گی۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام بنیادی طور پر نجی شعبہ کا منصوبہ ہے، اس میں وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کا کردار برائے نام ہو گا، اس منصوبہ کےلئے نجی شعبہ نے گھر بنانے ہیں، مقامی و بیرونی سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کریں گے، اس حوالہ سے دو اتھارٹیز کام کریں گی، ایک ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی“ ہے جس کی نگرانی خود وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ مالی معاملات دیکھنے کیلئے فنانشل ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے حوالہ سے تین بڑے پہلوﺅں پر ہم تیزی سے کام کر رہے ہیں، ایک اس کا فنانس ماڈل ہے جس پر وزارت خزانہ کام کر رہی ہے، دوسرا لیگل فریم ورکس ہیں جو قانونی پیچیدگیاں ہوں گی اس کے حل کیلئے کام کرے گی۔








