وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرعزم اور ایک مثبت سوچ کی حامل شخصیت ہیں جو بہادرانہ طور پر ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیرونی ممالک کے کامیاب …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرعزم اور ایک مثبت سوچ کی حامل شخصیت ہیں جو بہادرانہ طور پر ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیرونی ممالک کے کامیاب دوروں اور حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوںکی وجہ سے موجودہ حکومت ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت کابینہ کے اراکین مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کے لیے موثر طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔