اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے دبئی سالانہ ایئر شو 2019ء میں شرکت کی، پاکستان سمیت 160 غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی، 1300 کمپنیوں نے طیارے پیش کیے۔ ائیرشو کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کیا۔ 160 ممالک کی 1300 کمپنیوں نے جنگیں اور مسافرطیارہ نمائش کیلئے پیش کئے۔ 5 روزہ تقریب میں 80 ہزار افراد …
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کی دبئی سالانہ ایئر شو میں شرکت، ایمریٹس گروپ کے وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے دبئی سالانہ ایئر شو 2019ء میں شرکت کی، پاکستان سمیت 160 غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی، 1300 کمپنیوں نے طیارے پیش کیے۔ ائیرشو کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کیا۔ 160 ممالک کی 1300 کمپنیوں نے جنگیں اور مسافرطیارہ نمائش کیلئے پیش کئے۔ 5 روزہ تقریب میں 80 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایئر شو میں یورپ سمیت باقی ممالک کی طیارہ ساز کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ایمریٹس گروپ کے وفد کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کا مقصد ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور اشتراک بڑھانا تھا۔ 5 روز تک جاری رہنے والے ائیر شو میں مقامی اور غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ ایوی ایشن کمپنیوں، فلائٹ اسکولز، ایرو کلبز اور ایوی ایشن کا سامان تیار کرنے والی فرمز نے شرکت کی۔ مقامی ایئر پورٹ پر ہونے والے اس ایونٹ کے موقع پر تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔








