اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے جمعرات کو کوکا کولا آئس چیک پاکستان( Coca-Cola Icecek Pakistan)کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سرکان سلجوق (چیف فنانشل آفیسر)، سید عمر (ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز و پائیداری) اور عمر ایوب خان (گورنمنٹ ریلیشنز لیڈ) شامل تھے۔وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی قیادت میں حکومت کی سرمایہ کار …
وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے کوکا کولا آئس چیک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے جمعرات کو کوکا کولا آئس چیک پاکستان( Coca-Cola Icecek Pakistan)کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سرکان سلجوق (چیف فنانشل آفیسر)، سید عمر (ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز و پائیداری) اور عمر ایوب خان (گورنمنٹ ریلیشنز لیڈ) شامل تھے۔وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی قیادت میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کیے گئے موثر اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے فعال اور سہولت کار کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران کمپنی نے اپنے کاروباری کردار اور بین الاقوامی موجودگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ وہ پاکستان میں کوکا کولا کی باقاعدہ بوٹلنگ پارٹنر ہے اور مشروبات کے شعبے میں نمایاں مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔
کمپنی نے آگاہ کیا کہ وہ پاکستان میں تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور نئی اقسام کی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفد نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی ٹیکس قوانین، انسانی حقوق، مساوی اجرت اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام ضوابط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔کاربونیٹڈ مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے آگاہ کیا کہ وہ اس معاملے پر وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ پہلے ہی مشاورت کے عمل میں ہے تاکہ صنعت کی پائیدار ترقی اور مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کمپنی کی پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔








