اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے کھیلوں کے فروغ اور سیاحت کے حوالہ سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کی ملاقات کے دوران طے پایا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں اور سیاحت کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے جاپانی سفیر کونینوری متسودا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے کھیلوں کے فروغ اور سیاحت کے حوالہ سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کی ملاقات کے دوران طے پایا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں اور سیاحت کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کھیل اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے آپس میں تعاون بڑھانا ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے۔ جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے وزراءخارجہ کے کامیاب دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان تمام شعبوں بالخصوص کھیل اور سیاحت کے حوالہ سے تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا مرکز رہا ہے، اپنی بے پناہ خوبصورتی کے ساتھ پاکستان سیاحت کے حوالہ سے بہت پرکشش ملک ہے۔ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ سیاحت اور کھیل کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے وزیراعظم پاکستان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ دونوں ممالک میں مہارت کی ترقی اور یوتھ ایکسچینج پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔








