اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چین مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس اور جمناسٹک کے کوچوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے پاکستان کی مدد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر یاو¿ جِنگ نے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے چینی سفیر کے ساتھ کھیل ڈپلومیسی پر تبادلہ …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے چین کے سفیر یاو¿ جِنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چین مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس اور جمناسٹک کے کوچوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے پاکستان کی مدد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر یاو¿ جِنگ نے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے چینی سفیر کے ساتھ کھیل ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کیا اور کھیلوں کے کمپلیکس کی مرمت، دیکھ بھال اور ٹیرینر کی صلاحیت میں اضافے میں تعاون کے بارے میں چینی سفیر سے گفتگو کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کو بحال کرنا موجودہ حکومت کی سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ چین پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ہمارے ٹرینرز کی صلاحیت کے اضافے میں ہماری مدد کر سکتا ہے. وفاقی وزیرنے نیپال میں سارک کھیل شروع ہونے سے پہلے سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل پر زور دیا۔ چین مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس اور جمناسٹک کے لئے کوچز کی تربیت کے لئے پاکستان کی مدد کرے گا۔








