اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کوہ پیماسرباز خان کو مائونٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی مختلف چوٹیاں سرکرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، واضع رہے کہ سرباز خان نے گذشتہ روز مائونت ایورسٹ چوٹی سر کی ہے جس کی اونچائی 8848میٹر ہے سرباز خان اب تک آٹھ مختلف چوٹیاں عبور کر …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کوہ پیماسرباز خان کو مائونٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کوہ پیماسرباز خان کو مائونٹ ایورسٹ چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی مختلف چوٹیاں سرکرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے،
واضع رہے کہ سرباز خان نے گذشتہ روز مائونت ایورسٹ چوٹی سر کی ہے جس کی اونچائی 8848میٹر ہے سرباز خان اب تک آٹھ مختلف چوٹیاں عبور کر چکے ہیں جن میں نانگا پربت 8125میٹر،کے ٹو8611میٹر، براڈ پیک 8047میٹر، مناسلو پیک8163میٹر،لہوٹسے پیک 8516میٹر، اناپرنا پیک 8091میٹرا ور مائونٹ ایورسٹ 8848میٹر شامل ہیں۔








