اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور توانائی بحران کے بڑے مسائل حل ہو گئے ہیں، زرمبادلہ کے زخائر میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ملکی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہو رہی ہے اس لیے اب ایکسپورٹرز کو پیکج دیا جا رہا ہے،ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ …
وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور توانائی بحران کے بڑے مسائل حل ہو گئے ہیں، زرمبادلہ کے زخائر میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ملکی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہو رہی ہے اس لیے اب ایکسپورٹرز کو پیکج دیا جا رہا ہے،ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور امید ہے کہ اگلے ڈیڑھ سے اڑھائی سال میں دو سے تین ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا جس سے 60 ہزار تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پرملکی تجارت بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وزیراعظم نے برآمدکنندگان کے لیے 180 ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کر دیا ہے جو خوش آئند ہے، پیکج میں برآمدکنندگان کو رعایات دی گئی ہیں ،مشین کی درآمد پر عائد ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس بارے میں تین اہم میٹنگز کی ہیں جس کے نتیجے میں ملکی تجارت کو بڑھانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں چونکہ پاکستان پر بجٹ کے خسارے کے حوالے سے سخت پابندیاں تھیںاوردوسرا ملکی استحکام کے بعد ہم یہ اقدام اٹھانا چاہتے تھے اور اب اللہ تعالیٰ کے کرم اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت سے ملک چونکہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اس لیے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے تا کہ مزید آگے بڑھا جا سکے








