وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا ہنگری کے سفیر اسٹون زابو سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری میں تجارتی نمائش اور بزنس فورس منعقد کرے گا۔ پاکستان مغربی اور وسطی یورپ کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کو بھی برآمدات میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹون زابو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری میں تجارتی نمائش اور بزنس فورس منعقد کرے گا۔ پاکستان مغربی اور وسطی یورپ کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کو بھی برآمدات میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹون زابو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پراسیسنگ، ڈیری پراسیسنگ، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پانی کی مینجمنٹ اور ترسیل، شہری کوڑے کی مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے جس سے ہنگری کی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ہنگری کے سفیر نے بتایا کہ ہنگری کے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک نے کام شروع کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کی تجارت میں اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply