پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں واپس آنا شروع کر دیا‘ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی برسلز میں گفتگو اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں واپس آنا شروع کر دیا …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی برسلز میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں واپس آنا شروع کر دیا‘ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی برسلز میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں واپس آنا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ ملک کی سرمایہ کاری کی لبرل پالیسیاںخطہ میں سب سے زیادہ پرکشش سرمایہ کاری مواقع پیش کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز کے چار روزہ دورہ کے موقع پر ٹریڈ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری اور خاص طور پر جی ایس پی پلس کے تناظر میں چیلنجز، مواقع اور حکمت عملی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہوئی جس کا اہتمام برسلز میں پاکستان کے سفارتخانہ نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کانفرنس کے شرکاءسے اپنے کلیدی خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کےلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے ٹریڈ افسران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قومی معیشت میں ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری سے ممکن ہوئے۔








