وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قومی مسائل کا انتہائی بصیرت سے حل کیا جانا اداروں سمیت جمہوری نظام کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر آنے والے گزشتہ روز کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام مزید مستحکم …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قومی مسائل کا انتہائی بصیرت سے حل کیا جانا اداروں سمیت جمہوری نظام کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر آنے والے گزشتہ روز کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام مزید مستحکم ہو گا اور ملک آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواداری اور تحمل کے فروغ کے معاشرے پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے انہیں سزا ملنی چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر امن و امان کی صورت حال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جو انہیں پوری کرنی چاہئے۔

Leave a Reply