لاہور۔23ستمبر(اے پی پی ) پچھلے چند سالوں کا موازنہ کیا جائے تو آج پاکستان زیادہ پرامن ملک ہے، اللہ تعالی کے فضل سے ملک کا دفاع بہت مضبوط ہے اور اس کےساتھ معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایکسپوسنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پولٹری کی صنعت نے جو ترقی کی ہے یہ انہی لوگوں کی بدولت …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی انٹرنیشنل پولٹری ایکسپومیں گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔23ستمبر(اے پی پی ) پچھلے چند سالوں کا موازنہ کیا جائے تو آج پاکستان زیادہ پرامن ملک ہے، اللہ تعالی کے فضل سے ملک کا دفاع بہت مضبوط ہے اور اس کےساتھ معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایکسپوسنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پولٹری کی صنعت نے جو ترقی کی ہے یہ انہی لوگوں کی بدولت ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہے ہیں جس سے یقینی طور پربرآمدات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت میں زیادہ سے زیادہ بہتری بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیر نے کہا کہ بحرین کے دورے کے دوران مرغی کی برآمدکے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔








