لاہور۔18 دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سال 2016ءدہشت گردی اور توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لئے بہت اچھا سال رہا ‘ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ نیا سال موجودہ سال سے زیادہ پرامن اور روشن ہو اورہم سب مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں ۔لاہور پولو کلب میں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔18 دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سال 2016ءدہشت گردی اور توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لئے بہت اچھا سال رہا ‘ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ نیا سال موجودہ سال سے زیادہ پرامن اور روشن ہو اورہم سب مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں ۔لاہور پولو کلب میں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بڑے عرصے سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے میں تھا اور اب لوگوں کا بلا خوف و خطر کھیلوں کے ایونٹس اور دیگر تفریحی مقامات پر اکھٹا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتر ی آئی ہے ۔








