حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، بنائی گئی کمیٹیاں سرگرم ہیں، یہ معاملہ غصہ اور جذبات کا نہیں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، اس حوالہ سے بنائی …
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، بنائی گئی کمیٹیاں سرگرم ہیں، یہ معاملہ غصہ اور جذبات کا نہیں
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، اس حوالہ سے بنائی گئی کمیٹیاں سرگرم ہیں، یہ معاملہ غصہ اور جذبات کا نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی ایک پالیسی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالا جائے، اس حوالہ سے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو اپنا کام کر رہی ہیں ،امید ہے کہ بہت جلد مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے موقع پر ہم سب کو غصہ میں نہیں آنا چاہئے اور نہ ہی یہ معاملہ جذبات کا ہے، اس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ہمیں صبر و تحمل سے کام کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، مذہبی جماعتیں اور علماءاس معاملہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔








