اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سوشل پروٹیکشن والٹس (ڈیجیٹل والٹس) کے تحت سمز کی تقسیم کے عمل میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر احمد علی نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ …
وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سوشل پروٹیکشن والٹس (ڈیجیٹل والٹس) کے تحت سمز کی تقسیم کے عمل میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر احمد علی نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ڈیجیٹل والٹس کے لیے سمز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 60 فیصد سے زائد سمز مستحقین میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔
وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے ڈیجیٹل والٹس کے تحت سمز کی تقسیم میں تیز رفتار اور موثر طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سماجی تحفظ کے نظام میں شفافیت، سہولت اور بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے سیکرٹری بی آئی ایس پی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سمز کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مستحق افراد کو مالی معاونت جدید، محفوظ اور موثر نظام کے تحت فراہم کی جا سکے۔








