وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ سال تین کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ملک کے تین بڑے کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر2.3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اس بات کا اظہار وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس …

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ سال تین کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ملک کے تین بڑے کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر2.3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اس بات کا اظہار وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر کو کمیشن کی جانب سے آئندہ سال تین کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں تین بڑے کینسر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر2.3 ارب روپے کی لاگت آئے گی ، جس میں اسلام آباد کے نوری ہسپتال میں جدید آلات کی خریداری کیلئے 870ملین ، انمول لاھور کےلئے 530ملین جبکہ کرن کراچی پر920ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں جدید آلات سے آراستہ کینسر تشخیصی مرکز کے قیام کی ہدایت کی۔

Leave a Reply